شمالی بھارت
مغویہ لڑکی کی فروخت کے بعد عصمت ریزی
چھتیس گڑھ کے کوریا ضلع میں جاریہ سال اکتوبر میں مبینہ طور پر ایک 15 سالہ لڑکی کا اغوا کرکے ہریانہ کے ایک شخص کو فروخت کیاگیا
کوربا: چھتیس گڑھ کے کوریا ضلع میں جاریہ سال اکتوبر میں مبینہ طور پر ایک 15 سالہ لڑکی کا اغوا کرکے ہریانہ کے ایک شخص کو فروخت کیاگیا جس نے لڑکی کی کئی بار عصمت ریزی کی۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (کوریا) کویتا ٹھاکر نے کہاکہ ضلع کے پٹنہ پولیس اسٹیشن کے علاقہ سے متاثرہ کے لاپتہ ہونے کے دو ماہ بعد سونی پت (ہریانہ) سے بچایا گیا اور اس سلسلہ میں دو خواتین سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔