تلنگانہ
مودی کے دورہ کے خلاف سنگارینی کالریز ورکرس سیاہ بیاچس لگاکر ڈیوٹی پہنچے
سری رام پورمیں سنگارینی کوئلہ کی کانوں میں مزدوروں نے احتجاج بھی کیا اور مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے کوئلہ کی کانوں کی نجی کاری کے قدم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
حیدرآباد: کوئلہ کی انڈسٹری کی نجی کاری کے خلاف تلنگانہ کے منچریال ضلع کے سری رام پور میں سنگارینی کالریز کوئلہ کی کمپنی کے ورکرس سیاہ بیاچس کے ساتھ ڈیوٹی پر پہنچے۔
وزیراعظم مودی اس ماہ کی 12 تاریخ کو راماگنڈم کا دورہ کریں گے جس کی ان ورکرس نے مخالفت کی۔
سری رام پورمیں سنگارینی کوئلہ کی کانوں میں مزدوروں نے احتجاج بھی کیا اور مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے کوئلہ کی کانوں کی نجی کاری کے قدم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
آئی این ٹی یوسی، اے آئی ٹی یو سی اور ٹی جی بی کے ایس تنظیموں سے وابستہ ورکرس نے سیاہ بیاچس لگاکر احتجاج کیا۔