حیدرآباد

نئے منظور شدہ آسرا وظائف کارڈس کی تقسیم

وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی نے نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ، ویل پور اور موڑ تاڑ منڈلوں میں آسرا وظائف اور تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کے لئے وظائف کے کارڈس تقسیم کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں مختلف مقامات پر نئے منظور شدہ آسرا وظائف کے کارڈس تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں وزراء اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی نے نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ، ویل پور اور موڑ تاڑ منڈلوں میں آسرا وظائف اور تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کے لئے وظائف کے کارڈس تقسیم کئے۔

 انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت نے 57 سال سے زیادہ عمر کے افرادکے لئے وظیفہ کو یقینی بنایا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے ضلع کھمم میں نئے منظور شدہ وظائف کے کارڈس جاری کئے۔

گورنمنٹ وہپ جی سنیتامہندر ریڈی نے واضح کیا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو ریاست کے تمام طبقات کے افرادکیلئے فلاحی اسکیمات پر عمل کویقینی بنارہے ہیں۔

 یادگیری گٹہ منڈل کے مائلر گوڈیم گاؤں میں 956 افرادکو آسرا وظائف کارڈس دیئے گئے۔ دورنکل کے ایم ایل اے ریڈیا نائک نے محبوب آباد ضلع کے دلت پلی منڈل میں نئے منظور شدہ وظائف کے کارڈس ا ستفادہ کنندگان میں تقسیم کئے۔