ناجائز تعلقات : زہریلا انجکشن دے کر بائکر کے قتل کا معمہ حل، بیوی گرفتار
مقتول کی بیوی امام بی جس نے دو ماہ قبل زہریلا انجکشن خریدا تھا،جمال کو یہ انجکشن دینے کیلئے موقع ومحل کا انتظار کررہی تھیں۔ وہ، اپنے شوہر کو یہ انجکشن نہیں دے پائی تھی جس کے بعد امام بی نے اپنے عاشق سے یہ کام کروایا۔
حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے لفٹ لینے اور بائک پر سوار ہونے کے بعد پیچھے سے بائکر (بائک چلانے والے) کو زہر یلا انجکشن دے کر قتل کرنے کے سنسنی خیز واقعہ کے پس پردہ گھتی کو سلجھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع کھمم میں پولیس نے مقتول کی بیوی اور دیگر3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
جس میں ایک آر ایم پی ڈاکٹر بی ملوث بتایا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیر ازدواجی تعلقات، اس بہیمانہ قتل کا سبب بنا ہے۔ ایک شخص کے، مقتول کی بیوی کے ساتھ ناجائزتعلقات تھے۔ جس نے دیگر2 افراد کی مدد سے بائکر کا قتل کرایا ہے۔
پولیس کے مطابق55 سالہ شیخ جمال صاحب جو ایک کسان بتائے گئے ہیں،19 ستمبر کو بائک پر اپنی بیٹی سے ملنے سے پڑوسی ریاست اے پی کے موضع گنڈرائی جارہے تھے کہ انہیں ولا بھائی موضع کے قریب ایک اجنبی جو منکی کیاپ پہننے ہوا تھا، دکھائی دیا۔ اُس اجنبی نے ان سے لفٹ مانگی۔
اجنبی کی گذارش پر انہوں نے اپنی بائک روکدی اور اس اجنبی کو اپنی بائک کی پچھلی نشست پر بٹھالیا۔ کچھ دور فاصلہ طئے کرنے کے بعد پچھلی نشست پر سوار اجنبی نے شیخ جمال کی ران پر زہریلے شے داخل کردی جس پر متاثرہ نے اپنی ران میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد اجنبی، بائک سے اترا اور فرار ہوگیا۔
جمال نے چند کسانوں سے مدد طلب کی جو قریب کے کھیتوں میں کام کررہے تھے۔ انہوں نے ان کسانوں کوبتایا کہ میں نے جس اجنبی کو لفٹ دیا تھا اُس نے مجھے کچھ زہریلا انجکشن دیا۔ شیخ جمال کو فوری قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ کھمم کے پولیس کمشنر وشنو وارئیر نے اس کیس کی تحقیقات کیلئے4ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ تحقیقات کے دوران چونکا دینے والی تفصیلات کا انکشاف ہوا۔ اور جس کے نتیجہ میں آٹورکشہ ڈرائیور موہن راؤ، ٹریکٹر ڈرائیور وینکٹیش اور آر ایم پی ڈاکٹر وینکٹ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
آر ایم پی ڈاکٹر نے زہریلے انجکشن کا نظم کیا تھا۔ مقتول کی بیوی امام بی جس نے دو ماہ قبل زہریلا انجکشن خریدا تھا،جمال کو یہ انجکشن دینے کیلئے موقعہ ومحل کا انتظار کررہی تھیں۔ وہ، اپنے شوہر کو یہ انجکشن نہیں دے پائی تھی جس کے بعد امام بی نے اپنے عاشق کو قتل کے اس منصوبہ کو روبعمل لانے کی ہدایت دی۔
معشوقہ کی ہدایت پر موہن راؤ نے بائک سوار شیخ جمال سے لفٹ لینے کے بعد انہیں یہ زہریلا انجکشن دیا۔ تلنگانہ پولیس نے زہر یلا انجکشن دے کر بائکر کے قتل کے معمہ کو کامیابی کے ساتھ حل کرلیا ہے۔