کھیل

نکہت زرین سیمی فائنل میں داخل

باکسنگ میں بھی ہندوستان کا شاندار سفر جاری ہے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نکہت زرین نے خواتین کی 50 کلوگرام زمرہ میں اردن کی حنان ناصر کو شکست دیکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

ہانگزو: چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشین گیمز 2023 کے چھٹے دن کئی مقابلے ہوئے۔ اس دن ہندوستان کو سب سے زیادہ میڈلس شوٹنگ میں حاصل ہوئے۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے اب 8 گولڈ سمیت کل 32 تمغے جیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایشین گیمز: دوسرے دن ہندوستان کو مزید 6 میڈلس
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان
ویمنس باکسنگ چمپئن شپ: نکہت زرین، لولینا بورگوہین، دوڑ میں سب سے آگے
میریکام ورلڈچمپئن شپ 2023 سے دستبردار

باکسنگ میں بھی ہندوستان کا شاندار سفر جاری ہے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نکہت زرین نے خواتین کی 50 کلوگرام زمرہ میں اردن کی حنان ناصر کو شکست دیکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

نکہت زرین نے شاندار کھیل کا مقابلہ کرتے ہوئے حنان کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے 5-0 سے شکست دی۔ نکہت زرین کی اس کامیابی کے ساتھ ہی ہندوستان کو باکسنگ میں بھی میڈل یقینی ہوگیاہے۔

اس کے علاوہ نکہت زرین نے اس کامیابی کے ساتھ ہی پیرس اولمپکس 2024 کیلئے کوٹہ بھی حاصل کرلیاہے۔ جیت کے بعد نکہت زرین نے کہاکہ اس جیت پر وہ بیحد خوش ہیں۔ اس دوران لکشیا سین نے پہلا میچ جیت کر بیاڈمنٹن میں مردوں کے کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔

سین نے نیپال کے خلاف میچ جیتا۔ ہندوستانی مردوں کی بیاڈمنٹن ٹیم نے جمعہ کو چین کے ہانگزو میں کوارٹر فائنل میں نیپال کو 3-0 سے شکست دیکر 37 سال بعد ایشیائی کھیلوں میں تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ فائنل میں جگہ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ سیمی فائنل میں انڈونیشیا اور کوریا کے درمیان فاتح سے ہوگا۔

اس کے علاوہ 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کیلئے چار تمغے جیتنے والے تجربہ کار ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچانتا شرتھ کمال کو مردوں کے سنگلز مقابلے کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں چائنیز تائپے کے چیہ یوآن چوانگ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس سخت میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سات گیمز کھیلے گئے۔

دونوں میں سے کوئی بھی ہار ماننے کو تیار نہیں تھا۔ چوانگ نے شرتھ کو 4-3 سے شکست دی۔ چوانگ نے پہلے دو گیمز 11-7 اور 12-10 سے جیتے تھے۔ اس کے بعد شرتھ نے واپسی کی اور تیسرا گیم 11-9 سے جیت لیا۔

چوانگ نے پھر چوتھے گیم میں 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ پانچویں اور چھٹے گیم میں شرتھ نے زبردست واپسی کی اور 12-10 اور 11-6 سے جیت حاصل کی۔ ساتویں اور فیصلہ کن گیم میں چوانگ نے شرتھ کو 11-8 سے شکست دی اور میچ جیت لیا۔

a3w
a3w