دہلی
نیوز اینکر روہت رنجن کو گرفتاری سے عبوری تحفظ
معاملہ راہول گاندھی کی مسخ شدہ ویڈیو کا ہے۔ جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری پر مشتمل ویکیشن بنچ نے مرکزی حکومت‘ اٹارنی جنرل کے دفتر اور دیگر کو نوٹس جاری کی۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن نیوز اینکر روہت رنجن کو گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا۔ اس نے اس کے خلاف درج کئی ایف آئی آر کو رد کرنے یا انہیں ایک کیس کی شکل میں یکجا کردینے کی درخواست کی تھی۔
معاملہ راہول گاندھی کی مسخ شدہ ویڈیو کا ہے۔ جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری پر مشتمل ویکیشن بنچ نے مرکزی حکومت‘ اٹارنی جنرل کے دفتر اور دیگر کو نوٹس جاری کی۔