کھیل

ویراٹ کوہلی ٹسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 سے باہر

کورونا کی وجہ سے اس ٹیسٹ سے باہر ہونے والے روہت شرما ایک درجہ تنزلی کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ انگلینڈ کے جونی بیرسٹو جنہوں نے پچھلی پانچ اننگز میں چار سنچریاں اسکور کی ہیں، 11 درجے کی چھلانگ لگا کر 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دبئی: خراب فارم سے گزررہے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی چھ سال میں پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے ہیں۔ چہارشنبہ کو جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق، کوہلی 714 ریٹنگ کے ساتھ چار مقام گرکر 13ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے، کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کی دو اننگز میں صرف 31 (11، 20) رنز بنائے۔ دریں اثنا، ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں 146 اور 57 رنز کے اسکور کے ساتھ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ پنت ٹیسٹ رینکنگ میں 801 کی درجہ بندی کے ساتھ پانچ پائیدان اوپر پہنچ کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے اس ٹیسٹ سے باہر ہونے والے روہت شرما ایک درجہ تنزلی کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ انگلینڈ کے جونی بیرسٹو جنہوں نے پچھلی پانچ اننگز میں چار سنچریاں اسکور کی ہیں، 11 درجے کی چھلانگ لگا کر 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ روٹ، جو پٹودی ٹرافی میں انگلینڈ کے مین آف دی سیریز تھے، 923 کی رینکنگ کے ساتھ سرفہرست ٹیسٹ بلے باز ہیں۔