امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں 4000 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار

فلائٹ اویئر فلائٹ ٹریکنگ سائٹ کے مطابق، 4 جولائی کے یوم آزادی کی تعطیل کی وجہ سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ میں غیر مساعد موسمی حالات کی وجہ سے 4000 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ فلائٹ اویئر فلائٹ ٹریکنگ سائٹ کے مطابق، 4 جولائی کے یوم آزادی کی تعطیل کی وجہ سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں ، جب کہ 4,165 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں اور 131 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
ایر انڈیا ایکسپریس کی75پروازیں منسوخ
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

امریکہ کے مشرقی علاقے شدید طوفان سے متاثر ہیں تو ملک کے مغرب اور جنوب میں غیر معمولی درجہ حرارت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب نیشنل میٹرولوجیکل سروس (این ڈبلیو ایس ) کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا اور جنوب کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں، طوفان اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اواخر ہفتہ طوفانی موسم کی وجہ سے امریکہ کے وسط مغربی علاقے میں 150,000 سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

a3w
a3w