چاند نظر نہیں آیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الآخر 1445 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ا براہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔
حیدرآباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الآخر 1445 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ا براہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔
شہر میں مطلع جزوی ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ لہٰذا تحت ا حکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 16 اکتوبر بروز پیر 30 ربیع الاول ہوگی اور 17 اکتوبر بروز منگل یکم ربیع الآخر ہوگی۔
اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجادہ پاشاہ معتمد، مفتی خلیل احمد، مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید محمد ا ولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ،
مولانا سید وصی اللہ قادری، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، مولانا مشہود احمد قادری، مولانا سید شیخن احمد الشطاری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔