بھارت

کانگریس صدر کا 21 اگست کے بعد انتخاب

کانگریس کے صدارتی الیکشن کا عمل جاریہ ماہ شروع ہوگا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ 2019میں پارٹی کی کمان چھوڑنے والے راہول گاندھی دوبارہ صدارت سنبھالیں گے۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدارتی الیکشن کا عمل جاریہ ماہ شروع ہوگا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ 2019میں پارٹی کی کمان چھوڑنے والے راہول گاندھی دوبارہ صدارت سنبھالیں گے۔

ظاہر ہے کانگریس دوسرے ناموں پر بھی غور کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر راہول گاندھی نے ریاستی یونٹس کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگس کا پروگرام بنایا ہے۔ وہ عام انتخابات سے قبل ملک میں ہر ضلع کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس منصوبہ کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے۔

راہول گاندھی کے علاوہ چیف منسٹرراجستھان اشوک گہلوت کا نام سننے میں آرہا ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ اشوک گہلوت اپنی ریاست چھوڑنا نہیں چاہتے۔ راہول گاندھی زور دے رہے ہیں کہ کوئی غیرگاندھی‘ پارٹی کی کمان سنبھالے۔ پارٹی مخمصہ میں ہے۔

راہول گاندھی کے قریبی قائدین انہیں منانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ دوبارہ صدر بن جائیں۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان کئی مرتبہ راہول گاندھی سے اپیل کرچکے ہیں کہ وہ پارٹی کی صدارت سنبھال لیں لیکن راہول گاندھی کو پس و پیش ہے۔

سینئر کانگریس رکن امبیکا سونی نے کہا کہ تمام ارکان متفق ہیں کہ راہول گاندھی کو پارٹی صدارت سنبھال لینی چاہئے۔ سی ڈبلیو سی نے پارٹی کے تنظیمی انتخابات کو منظوری دے دی ہے۔

پی سی سی صدر‘ نائب صدر‘ خازن‘ پی سی سی عاملہ اور اے آئی سی سی ارکان کا الیکشن 20 اگست تک ہوجائے گا۔ اے آئی سی سی صدر کا انتخاب 21 اگست اور 20 ستمبر کے درمیان ہونا ہے۔