حیدرآباد

کانگریس اور بی جے پی ارکان کی خاموشی پر کے ٹی آر برہم

ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے آج وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں کانگریس اور بی جے پی ارکان کی خاموشی پر برہمی کااظہار کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے آج وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں کانگریس اور بی جے پی ارکان کی خاموشی پر برہمی کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان نے ایوان کی کاروائی 30یوم تک اور کانگریس کے ارکان نے 20یوم تک منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کے ارکان جو اسمبلی کے باہر حکومت کے خلاف بیانات دیتے ہیں، ان کے پاس اسمبلی میں عوام کے مسائل پیش کرنے کیلئے وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں کانگریس اور بی جے پی کا ایک، ایک رکن موجود ہے۔

ان عوامی نمائندوں کو عوام کے مسائل پیش کرنے کا وقت نہیں ہے۔ ریاست کے عوام ان کی کارکردگی کا مشاہدہ کررہے ہیں وہ وقت آنے پر انہیں سبق سکھائیں گے۔