تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں کمی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں اعظم ترین درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور اقل ترین15 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت شدید کہرکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت اب دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں اعظم ترین درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور اقل ترین15 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت شدید کہرکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، میدک، سنگاریڈی اور کاماریڈی اضلاع کے لیے ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔ حالیہ ریکارڈ کے مطابق بھدراچلم میں 18.2 ڈگری اور پٹن چیرو میں 12 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں یانم اور رائلسیما میں شمال مشرقی اور مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین دنوں تک شمالی و جنوبی ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں موسم خشک رہنے اور کہیں کہیں کہر کے چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔

خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصہ میں بننے والا کم دباؤ کا علاقہ آئندہ24 گھنٹوں میں مزید کمزور ہو سکتا ہے جس کے زیر اثر 9 جنوری سے جنوبی ساحلی اضلاع اور رائلسیما میں بارش کا امکان ہے۔