حیدرآباد

کرناٹک میں کانگریس انتخابی وعدوں کو پورا کرے گی۔ اسد الدین اویسی کو امید

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے اتوار کو کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ ملک کی سب سے قدیم قومی جماعت کانگریس جسے ہفتہ کے روز کرناٹک اسمبلی الیکشن میں زبردست اکثریت کے ساتھ کامیابی ملی ہے‘ انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔

حیدرآباد : اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے اتوار کو کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ ملک کی سب سے قدیم قومی جماعت کانگریس جسے ہفتہ کے روز کرناٹک اسمبلی الیکشن میں زبردست اکثریت کے ساتھ کامیابی ملی ہے‘ انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
کانگریس اور آر ایس ایس کومسلم قیادت برداشت نہیں: اسد اویسی
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن

کانگریس نے شاندار طریقہ سے اقتدار پر واپسی کرتے ہوئے بی جے پی کو جنوبی ہند کے اس کے واحد ریاست سے بیدخل کردیا۔224 رکنی کرناٹک اسمبلی کے انتخابات 10 مئی کو منعقد ہوئے تھے جس کے نتائج کا اعلان کل کیا گیا۔

جہاں کانگریس نے 135 نشستیں حاصل کیں ہیں۔ وہیں بی جے پی اور سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی جماعت جنتادل سیکولر کو بالترتیب 66 اور 19 نشستو ں پر کامیابی ملی۔

کانگریس نے انتخابی وعدوں کی تکمیل کی ضمانت دی تھی۔ ان وعدوں میں تمام گھریلو صارفین (گرہاجیوتی) کو ہر ماہ 200 یونٹ برقی کی مفت سربراہی‘ ہر خاندان کی بڑی خاتون (صدر خاندان) کو ماہانہ 2 ہزار کی مالی امداد‘ بی پی ایل کے ہر ایک خاندان کو ہر ماہ 10 کیلو چاول کی مفت فراہمی‘ گریجویٹ بیروز گار نوجوانوں کو دو سال تک ماہانہ فی کس 3 ہزار روپئے کا الاؤنس اور ڈپلومہ ہولڈرس کو فی کس 15 سو روپئے کی امداد(عمر 18 سے 25 سال) اور پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں خواتین کو مفت سفر کے وعدے شامل ہیں۔

کانگریس نے برسر اقتدار آنے کے پہلے دن سے ہی ان وعدوں کو شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کرناٹک کے عوام نے فیصلہ کیا ہے اور کانگریس کو اقتدار سونپا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کانگریس‘ انتخابی وعدوں کو پورا کریں گے جو انہوں نے عوام سے کئے تھے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ اتر پردیش‘ بہار‘ کرناٹک‘ تلنگانہ‘ مہاراشٹرا‘ جھارکھنڈ اور بنگال میں مجلس کو مستحکم بنانے کا عمل جاری رہے گا۔ کرناٹک اسمبلی الیکشن کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ہم وہاں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ہم سخت محنت کریں گے۔