تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

اس سروے میں آصف نگر کی ایم آر او محترمہ جیوتی اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔ سروے کے دوران بستی کے افراد سے آدھار کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات حاصل کیے گئے تاکہ انہیں سرکاری اسکیم کے تحت مکانات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ جناب ریونت ریڈی نے انتخابات سے قبل بُڈگا جنگم بستی کے عوام سے کیے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کی سمت اہم قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بستی میں جھوپڑیوں میں رہنے والے غریب افراد کو اسی مقام پر مستقل مکانات فراہم کیے جائیں گے، اور اب اس وعدے کی تکمیل کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

کاروان اسمبلی حلقہ کے گڈی ملکاپور ڈویژن میں واقع بُڈگا جنگم بستی میں آج ایک تفصیلی سروے کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس سروے میں آصف نگر کی ایم آر او محترمہ جیوتی اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔ سروے کے دوران بستی کے افراد سے آدھار کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات حاصل کیے گئے تاکہ انہیں سرکاری اسکیم کے تحت مکانات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کاروان انچارج جناب عثمان بن محمد الھاجری کی قیادت میں پارٹی کے دیگر سینئر قائدین جن میں بجا درگا پرساد (صدر ڈویژن)، پسوپونوری سرینواس، آکولا چندرشیکھر، یوتھ کانگریس لیڈر عبداللہ بن عثمان الھاجری، سنتوش گوڑ، بستی کے صدور سدھیا، کے لکشمن، کے رام چندر سمیت کئی مقامی افراد نے شرکت کی۔

بُڈگا جنگم بستی کے غریب مکینوں نے جنہیں کئی دہائیوں سے بنیادی سہولتوں کی شدید قلت کا سامنا تھا، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور کانگریس پارٹی کے مقامی قائدین کی مستقل نمائندگی اور کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ عوام نے پکے مکانات کی سمت بڑھتے قدم پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پرجوش انداز میں "جئے کانگریس” اور "جئے ریونت ریڈی” کے نعرے بلند کیے، جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

یہ اقدام ریاست میں عوامی فلاح و بہبود اور وعدوں کی تکمیل کے سلسلے میں کانگریس حکومت کی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔