جموں و کشمیر
کشمیر میں مدرسہ کا استادجاسوسی کے الزام میں گرفتار
مولوی قاری عبدالواحد کے خلاف یو اے پی اے اور سی آر پی سی کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ مدرسہ کا یہ استاد بیوی اور 7 ماہ کے بیٹے کے ساتھ مدرسہ کے احاطہ میں ہی مقیم تھا۔ عہدیداروں نے اس گرفتاری کو بڑی پیشرفت بتایا ہے۔
جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کشٹوار میں ایک مدرسہ کے استاد کو سیکوریٹی تنصیبات سے متعلق جانکاری پاکستانی دہشت گردوں کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔25 سالہ مولوی قاری عبدالواحد کے خلاف یو اے پی اے اور سی آر پی سی کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ مدرسہ کا یہ استاد بیوی اور 7 ماہ کے بیٹے کے ساتھ مدرسہ کے احاطہ میں ہی مقیم تھا۔ عہدیداروں نے اس گرفتاری کو بڑی پیشرفت بتایا ہے۔