کھیل

کولکتہ کی آر سی بی کے خلاف ایک رن سے سنسنی خیز کامیابی

میان آف دی میاچ آندرے رسل اور اوپنر فلپ سالٹ کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کے 36 ویں میاچ میں آر سی بی کو سنسنی خیز مقابلہ میں ایک رن سے شکست دے دی۔

کولکتہ: میان آف دی میاچ آندرے رسل اور اوپنر فلپ سالٹ کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کے 36 ویں میاچ میں آر سی بی کو سنسنی خیز مقابلہ میں ایک رن سے شکست دے دی۔

آر سی بی کو جیت کیلئے 223 رنوں کی ضرورت تھی تاہم وہ 221 رن تک ہی پہنچ پائی۔ آر سی بی کیلئے ول جیکس نے سب سے زیادہ 55 جبکہ رجت پاٹیدار نے 52 رن بنائے۔ اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی 18‘ سویاش 24‘ دنیش کارتک 25 اور کرن شرما 20 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

کولکتہ کیلئے رسل نے سب سے زیادہ 3‘ ہرشت رانا اور سنیل نارائن نے 2,2 جبکہ مچل اسٹارک اور ورون چکراورتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے کے کے آر نے 222 رن بنائے۔

کولکتہ کیلئے کپتان شیریاس ایئر نے سب سے زیادہ 50 رن بنائے جبکہ اوپنر فلپ سالٹ 48‘ سنیل نارائن 10‘ رگھوونشی 16 اور رنکو سنگھ 24 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

آندرے رسل 20 گیندوں میں 27 اور رمندیپ سنگھ 9 گیندوں میں 24 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آر سی بی کیلئے یش دیال اور کیمرون گرین نے 2,2 جبکہ محمد سراج اور لوکی فرگوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس شاندار کامیابی کے بعد کولکتہ نائٹ ر ائیڈرس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔