حیدرآباد
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
نمائش کے دوران یکم جنوری تا15 فروری حیدرآباد میٹرو ریل سے تقریباً 1.9 کروڑ افراد نے سفر کیا ہے ان میں 11لاکھ افراد نے کل ہند صنعتی نمائش پہونچے کیلئے میٹروریل خدمات سے استفادہ کیاہے۔

حیدرآباد: نمائش کے دوران یکم جنوری تا15 فروری حیدرآباد میٹرو ریل سے تقریباً 1.9 کروڑ افراد نے سفر کیا ہے ان میں 11لاکھ افراد نے کل ہند صنعتی نمائش پہونچے کیلئے میٹروریل خدمات سے استفادہ کیاہے۔
46 روزہ آل انڈیا انڈسٹریل اکزبیشن جسے نمائش بھی کہاجاتا ہے‘ کوپہونچے کیلئے 11 لاکھ افراد نے میٹرو ریل خدمات سے استفادہ کیا۔
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرواسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن رہا۔نمائش کا15 فروری کواختتام عمل میں آیا ہے۔