تلنگانہ

کے سی آر اور کے ٹی آر کی نامزدگیوں کیلئے ایک لاکھ کاعطیہ

ضلع عادل آباد کے ایچوڑہ منڈل مکھرا (کے) دیہات کے عوام نے کے سی آر اور کے ٹی آر سے محبت و عقیدت کامنفرد انداز میں اظہار کیا۔

حیدرآباد: ضلع عادل آباد کے ایچوڑہ منڈل مکھرا (کے) دیہات کے عوام نے کے سی آر اور کے ٹی آر سے محبت و عقیدت کامنفرد انداز میں اظہار کیا۔

دیہات کے آسرا وظیفہ یاب افراد نے کے سی آر اور کے ٹی آر کی پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے ادا کی جانے والی رقم کو اپنے پنشن کے ذریعہ ادا کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے درکار رقم بطور عطیہ دینے کااعلان کیا۔

سرپنچ جی میناکشی کے مطابق دیہات کے تمام وظیفہ یاب افراد نے فی کس ایک ہزار روپئے عطیہ دیتے ہوئے ایک لاکھ روپئے جمع کئے ہیں۔

جملہ ایک سو افراد نے فی کس ایک ایک ہزار روپئے کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایک شخص نے کہاکہ کے سی آر نے بڑے بیٹے اور بھائی کی طرح کام کرتے ہوئے پنشن کی رقم میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی خوشحال بسر ہورہی ہے۔

ہماری زندگی کے معیار کو بلند کرنے میں شب و روز مصروف کے سی آر اور کے ٹی آر کی خدمت میں وہ ایک چھوٹا تحفہ دے رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے اس واقعہ پر سماجی ویب سائٹ ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کے جذبہ سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

a3w
a3w