تلنگانہ

سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کا ایک روزہ عظیم الشان اصلاحی و تربیتی اجتماع

یہ اجتماع حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحب کی سرپرستی میں جبکہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کی نگرانی میں مدرسہ اسلامیہ معز العلوم میں منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کا ایک روزہ عظیم الشان اصلاحی و تربیتی اجتماع بتاریخ 6 مارچ مطابق 13 شعبان المعظم بروز پیر بعد نماز فجر تا عصر، سنگاریڈی میں منعقد ہورہا ہے۔

یہ اجتماع حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحب کی سرپرستی میں جبکہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کی نگرانی میں مدرسہ اسلامیہ معز العلوم (کے ایف ایم ٹرسٹ)، کویلی، کوہیر چوراہا، ضلع سنگاریڈی میں منعقد ہوگا۔

اس اہم اور بامقصد اجتماع سے حضرت مولانا مفتی شاہ محمد نوال الرحمن مفتاحی اور حضرت مولانا شاہ محمد ظلال الرحمن فلاحی کے علاوہ حضرت شاہ محمد عبدالرب، حضرت حافظ شاہ محمد فضل الرحمن (محمود)، حضرت مولانا مفتی شاہ محمد انعام الرحمن جمیل قاسمی، حضرت مولانا محمد عتیق الرحمن نعمان رشیدی، حضرت مولانا مفتی شاہ محمد مقبول الرحمن قاسمی، حضرت مولانا مفتی شاہ غلام محمد نوید قاسمی، حضرت مولانا شاہ سید ظفر احمد جمیل حسامی، حضرت مولانا شاہ سید عترت احمد حسامی اور دیگر خلفائے کرام و اکابرین سلسلہ کے علمی و عرفانی خطابات ہوں گے۔

عامتہ المسلمین اور خصوصاً احباب سلسلہ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس اجتماع میں شریک ہوکر بزرگان دین کے فیضان سے مستفید ہوں۔

تمام مہمانوں کے لئے قیام و طعام اور خواتین کے لئے پردے کا انتظام کیا گیا ہے۔

داعیان مولانا محبوب الرحمن مشہود القاسمی و احباب سلسلہ کمالیہ، جمیع حفاظ و علمائے  ظہیرآباد و کوہیر نے شرکت کی خواہش کی ہے۔

مزید تفصیلات فون نمبرات 9440123786، 8217521977 اور 9000408881 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

a3w
a3w