گجرات بی جے پی میں داخلی اختلافات کے آثار
پارٹی کے سینئر لیڈرس دونوں واقعات کی اہمیت کو گھٹاکر پیش کررہے ہیں۔ بناس کنٹھا کے ضلع بی جے پی شیڈول ٹرائب مورچہ صدر لڈھو بھائی پرگھی نے ایک جلسہ عام میں کہا پارٹی کو چاہیے کہ وہ دانتا اسمبلی حلقہ سے صرف مقامی امیدواروں کو نامزد کرے۔
احمد آباد:گجرات بی جے پی یونٹ میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، کیوں کہ مختلف مسائل پر پارٹی کے اندر تنازعات اُبھر رہے ہیں۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو بناس کنٹھا سے تعلق رکھنے والے پارٹی کا ایک قبائلی لیڈر یہ مطالبہ کررہا ہے کہ دانتا اسمبلی نشست سے صرف مقامی امیدواروں کو نامزد کیا جائے اور راجکوٹ ضلع پنچایت اگزیکٹیو کمیٹی کا چیئرمین منگل کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ دونوں اس بات کے اشارے ہیں کہ وہاں کچھ رسہ کشی جاری ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈرس دونوں واقعات کی اہمیت کو گھٹاکر پیش کررہے ہیں۔ بناس کنٹھا کے ضلع بی جے پی شیڈول ٹرائب مورچہ صدر لڈھو بھائی پرگھی نے ایک جلسہ عام میں کہا پارٹی کو چاہیے کہ وہ دانتا اسمبلی حلقہ سے صرف مقامی امیدواروں کو نامزد کرے۔
اگر پارٹی مقامی امیدواروں کو نامزد کرتی ہے تو ڈونگری بھیل قبائل کے 1.30 لاکھ ارکان پارٹی امیدوار کی شاندار کامیابی کو یقینی بنائیں گے، لیکن اگر پارٹی باہر سے یا دوسرے قبیلوں سے امیدواروں کو نامزد کرتی ہے تو ہم اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کا وعدہ نہیں کرتے۔ پرگھی نے یہ غیرضروری بیان دیا ہے، کیوں کہ ضلع صدر ایس ٹی مورچہ پارٹی اس سے توقع کرتا ہے کہ وہ پارٹی کی ہاں میں ہاں ملائے۔