یوروپ

سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کے لیے کئی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا: اسٹارمر

اس کے پیش نظر اتحادی کے طورپر کس طرح ایک ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔"

کیف: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ مشترکہ سلامتی کے مسائل پر بات چیت کے لیے کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسٹارمر نے منگل کو نامہ نگاروں کو بتایا، "میں ہفتے کے آخر میں متعدد ممالک کی میزبانی کر رہا ہوں تاکہ ہم اس بات پر تبادلہ خیال جاری رکھ سکیں کہ ہم جس صورتحال کا سامنا کررہے ہیں اس کے پیش نظر اتحادی کے طورپر کس طرح ایک ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔”

اسکائی نیوز براڈکاسٹر نے ذرائع کے حوالے سے پہلے اطلاع دی تھی کہ برطانیہ جمعرات کو ہونے والے اسٹارمر کے واشنگٹن دورے کے بعدیوکرین پر متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔