دہلی
گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے دولتمند بن گئے
گوتم اڈانی کی جانب سے فلاحی خدمات بھی انجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ادارے قائم کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی کاموں کے لیے 7.7 بلین امریکی ڈالر عطیہ دینے کا عہد کیا ہے۔
نئی دہلی: گوتم اڈانی مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اب دنیا کے تیسرے دولتمند بن گئے ہیں۔ وہ پہلے ایشیائی ہیں جنہوں نے دولتمندوں کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ 60 سالہ گوتم اڈانی کاروباری سرگرمیوں سے بھی وابستہ رہے۔ ہیروں کے تاجر کی حیثیت سے انہوں نے قسمت آزمائی تھی، جس کے بعد کوئلہ کے کاروبار کی جانب توجہ دی۔
آخرکار ترکِ کالج کرنے والے ہندوستانی بزنس مین نے مختلف میدانوں میں قسمت آزمائی کرتے ہوئے دنیا کے تیسرے دولتمند بن گئے۔ گوتم اڈانی کی جانب سے فلاحی خدمات بھی انجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ادارے قائم کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی کاموں کے لیے 7.7 بلین امریکی ڈالر عطیہ دینے کا عہد کیا ہے۔