حیدرآباد

ہائیکورٹ کو کشادہ مقام پر منتقل کرنے باراسوسی ایشن کی تجویز

تلنگانہ ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن نے جمعہ کے روز جنرل باڈی میٹنگ میں ہائیکورٹ کو موجودہ مقام (نیاپل) سے وسیع و کشادہ مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن نے جمعہ کے روز جنرل باڈی میٹنگ میں ہائیکورٹ کو موجودہ مقام (نیاپل) سے وسیع و کشادہ مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

صدر بار اسوسی ایشن وی رگھوناتھ نے کہاکہ ہماری تجویز یہ ہے کہ عدالت العالیہ کو موجودہ مقام سے کسی موزوں‘ کشادہ مقام پر منتقل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگرچیکہ یہ معاملہ طنزیہ دکھائی دے رہا ہے مگر موجودہ صورتحال‘ حالات اور ہائیکورٹ کے مسائل کی وجہ سے وہ اس طرح کی تجویز پیش کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

رگھوناتھ نے کہاکہ 2008 میں ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کی مجلس عاملہ نے نئی ہائیکورٹ عمارت کی تعمیر کے لئے اراضی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر بدقسمتی سے اس فیصلہ پر عمل آوری نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ ہائی کورٹ عمارت 18 ایکڑ علاقہ پر محیط ہے۔ تقریباً 7 ایکڑ اراضی‘ پارکنگ کے لئے الاٹ کی گئی ہے جہاں 500 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔