تعلیم و روزگار

یوم رحمۃ للعٰلمین کے ضمن میں تحریری و تقریری مقابلے

کل ہند مجلس تعمیرملت کے زیر اہتمام یوم رحمتہ للعالمینؐ کے ضمن میں ہرسال طلباء وطالبات واصحاب وخواتین کیلئے مختلف تعلیمی مقابلہ جات کا انعقادعمل میں آرہا ہے۔

حیدرآباد: معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت محمد عمر احمد شفیق نے اعلان کیا ہے کہ کل ہند مجلس تعمیرملت کے زیر اہتمام یوم رحمتہ للعالمینؐ کے ضمن میں ہرسال طلباء وطالبات واصحاب وخواتین کیلئے مختلف تعلیمی مقابلہ جات کا انعقادعمل میں آرہا ہے۔

اس سال بھی تقریری تحریری‘ سیرت طیبہ کوئیز اور قرأت کلا م پاک کے مقابلہ جات عمل میں آئیں گے۔ معتمد استقبالیہ محمد سیف الرحیم قریشی اور انچار ج مقابلہ جات محمد وہاج الدین صدیقی کے مطابق طلباء گروپ میں ہائی اسکول کے لئے”رسول کریم ؐ کی مدنی زندگی‘‘جونیر کالج گروپ کے لئے”غزوہ بدر“ اور ڈگری کالج کے لئے”سیرت طیبہؐ کی روشنی میں رشتے داروں کی اہمیت“ کے عنوانات دئے گئے ہیں۔

طالبات گروپ میں ہائی اسکول کے لئے سیرت حضرت عائشہ صدیقہؓ ‘جونیر کالج گروپ کے لئے”خواتین کی زینت شرم وحیاء“ اور ڈگری کالج کے لئے”سیرت طیبہؐ کی روشنی میں رشتے داروں کی اہمیت“ کے عنوانات دئے گئے ہیں۔ تحریری اور تقریری مقابلوں کے لئے ایک ہی عنوان رہے گا۔

ہائی اسکول‘ جونیر کالج‘ ڈگری کالج کے طلباء وطالبات کے لئے تحریری مقابلے اتوار / 18 ستمبر 2022ء کو11 تا 12:30 بجے دن دن منعقد ہوگا۔ شرکائے مقابلہ مرکز پر10:45 دن صبح تعلیمی صداقت نامہ کے ساتھ حاضر رہیں۔مضمون اُردو انگریزی یا ہندی میں تنظیم کی جانب سے دیئے گئے کاغذ پر ہی تحریر کرنا ہوگا۔16 ستمبر تک اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔

مقابلہ کے مراکز میں مدینہ منشن صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیرملت روبرو بلڈ بنک‘ نارائن گوڑہ‘ ا قرأ مشن ہائی اسکول نواب صاحب کنٹہ‘ او۔ ایس۔ایم جونیر اینڈ ڈگری کالج مغلپورہ‘ معظم جاہی مارکٹ گرلز ہائی اسکول‘ہمت پورہ‘گڈ فیتھ اسکول‘ نزدرعیتو بازار فلک نما‘ سلطان العلوم ہائی اسکول‘پھول باغ‘ اسکالرس ماڈل ہائی اسکول‘تالاب کٹہ‘ میسکو گریڈاسکول ملک پیٹ‘انجمن ہائی اسکول مشیر آباد‘فیضان ہائی اسکول نیو بوئن پلی‘سکندر آباد‘ نوری ہائی اسکول شاہ پور نگر جیڈی میٹلہ‘گیانم جونیر کالج سید علی چبوترہ روبرو شاہ غوث ہوٹل‘ گور نمنٹ بوائز ہائی اسکول اُردو گولکنڈہ نزد گولکنڈہ پولیس اسٹیشن، سینٹ معاذ ہائی اسکول سعیدآباد‘ مدینہ پبلک اسکول نامپلی روبرو پبلک گارڈن‘ وانی ہائی اسکول‘نزد میناگارڈن وجئے نگر کالونی ماؤنٹ مرسی ہائی اسکول سبزہ کالونی ٹولی چوکی اور ھدیٰ ہائی اسکول مراد نگرشامل ہیں۔

تقریری مقابلے صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ میں ہائی اسکول طلباء کے لئے پیر 19 ستمبر 10بجے دن‘ جونیئر کالج اور ڈگری کالج کے لئے 2 بجے دن ہوں گے۔ جبکہ طالبات کے لئے ہائی اسکول کے لئے منگل 20 ستمبرکو 10 بجے دن‘ جونیئر اور ڈگری کالج کے لئے 2 بجے دن مقرر ہے۔