اےپی :ڈی ایس سی امتحان کی تاریخ میں تبدیلی
وزیراعظم کی آمد سے دو دن قبل ہی ریاست بھر میں پولیس فورس الرٹ رہے گی۔امن و امان اور امتحانی مراکز کے اطراف سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر حکومت نے ڈی ایس سی امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں اساتذہ کے تقررات کے لئے منعقد ہونے والے ڈی ایس سی امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے پہلے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات 20 اور 21 جون کو مقرر کیے گئے تھے، لیکن اب ان تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
اصل میں 21 جون کو وشاکھاپٹنم میں بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریب منعقد ہو رہی ہیں، جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کی آمد کے پیشِ نظر ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جا رہے ہیں، اور سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
وزیراعظم کی آمد سے دو دن قبل ہی ریاست بھر میں پولیس فورس الرٹ رہے گی۔امن و امان اور امتحانی مراکز کے اطراف سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر حکومت نے ڈی ایس سی امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
اب یہ امتحانات یکم اور 2 جولائی کو منعقد ہوں گے حکومت نے تمام امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی تاریخوں کے مطابق امتحانات کی تیاری کریں اور اپنے مراکز پر بروقت پہنچیں۔