شمالی بھارت

اُردو اور فارسی سیکھنے 10 امریکی طلبا کی لکھنو یونیورسٹی آمد

ڈائرکٹر انٹرنیشنل کولابریشن پروفیسر آر پی سنگھ نے کہا کہ لکھنو یونیورسٹی‘ امریکی طلبا کو اردو اور فارسی پڑھانے کے لئے 8 ہفتوں کا مختصر مدتی کورس چلارہی ہے۔

لکھنو: نوابوں کے شہر میں اپنے 8 ہفتوں کے قیام میں اردو اور فارسی سیکھنے کے لئے 10 امریکی طلبا لکھنو یونیورسٹی(ایل یو) آئے ہیں۔ یونیورسٹی ان کے لئے ہفتہ میں 2 دن کلاسس کا اہتمام کرے گی۔

 انہیں ہندوستانی ثقافت اور اقدار سے بھی واقف کرایا جائے گا۔ ان طلبا کو اردو اور فارسی کی جانکاری ہے۔ یہ اپنی مہارت بڑھانے کے لئے لکھنو آئے ہیں۔ ان کی آمد‘ یونیورسٹی آف لکھنو اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز نئی دہلی کے درمیان یادداشت ِ مفاہمت کا نتیجہ ہے۔

ڈائرکٹر انٹرنیشنل کولابریشن پروفیسر آر پی سنگھ نے کہا کہ لکھنو یونیورسٹی‘ امریکی طلبا کو اردو اور فارسی پڑھانے کے لئے 8 ہفتوں کا مختصر مدتی کورس چلارہی ہے۔

a3w
a3w