بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں بس کو ٹرین کی ٹکر، 12 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے کومیلا میں اتوار کی صبح پڑوابازار لیول کراسنگ پر ایک میل ٹرین نے بس کو ٹکر دے دی۔ کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20دیگر زخمی ہوگئے۔

ڈھاکہ (آئی اے این ایس) بنگلہ دیش کے کومیلا میں اتوار کی صبح پڑوابازار لیول کراسنگ پر ایک میل ٹرین نے بس کو ٹکر دے دی۔ کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20دیگر زخمی ہوگئے۔

حادثہ مصروف ڈھاکہ۔ چٹگانگ روٹ پر کل رات تین بجے کے آس پاس اس وقت پیش آیا جب چٹگانگ جانے والی ٹرین نے مامون اسپیشل بس کو ٹکر دے دی۔ یہ بس لیول کراسنگ پر ریل پٹری پار کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کا انجن بس کو تقریباًایک کلو میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔ حکام نے توثیق کی ہے کہ مرنے والوں میں 7مرد، 3عورتیں اور 2بچے شامل ہیں۔

پولیس، فائر سرویس اور ریڈکریسنٹ کا عملہ فوری مقام حادثہ پر پہنچ گیا۔

زخمیوں کو کومیلا میڈیکل کالج ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اس حادثہ کے بعد ڈھاکہ۔ چٹگانگ ریل روٹ پر گاڑیوں کی آمد و درفت روک دی گئی۔ تقریباً3گھنٹے ریل گاڑیاں نہیں چلائی گئیں۔