قومی

چھتیس گڑھ- مہاراشٹرا سرحد پر انکاؤنٹر میں 12 نکسلائٹس ہلاک، دو فوجی زخمی

چھتیس گڑھ سرحد پر واقع جنگل میں آج چہارشنبہ کو مہاراشٹر کے گڈچرولی میں پولس کے سی 60 سکواڈ اور نکسلائیٹس کے درمیان ہوئے ایک انکاؤنٹر میں 12 نکسلائیٹس مارے گئے۔

گڈھ چرولی: چھتیس گڑھ سرحد پر واقع جنگل میں آج چہارشنبہ کو مہاراشٹر کے گڈچرولی میں پولس کے سی 60 سکواڈ اور نکسلائیٹس کے درمیان ہوئے ایک انکاؤنٹر میں 12 نکسلائیٹس مارے گئے۔

مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پر واقع جنگل میں 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں نکسلیوں کو مارا گیا اور جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد ہوئے۔

اس کے بعد اس علاقے میں دونوں طرف سے تقریباً 4 گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی ۔ شام تک اس علاقے سے 12 نکسلیوں کی لاشیں ملی تھیں۔ مارے گئے نکسلیوں میں وشال اترم اور لکشمن اترم شامل ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر چھتیس گڑھ سرحد پر جنگل میں 12 سے 15 نکسلائیٹس کے بارے میں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی۔

اس کے مطابق، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں C-60 اسکواڈ کے 7 یونٹ گڈچرولی سے چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقے کے ونڈولی گاؤں بھیجے گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 اے کے رائفلس 3 ، 2 آئی این ایس اے ایس ، 1 کاربائن، 1 ایس ایل آر اور کچھ دیگر خودکار ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ اب تک 3 نکسلیوں کی شناخت ہو چکی ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس بار تقریباً 2.30 بجے جنگل میں چھپے نکسلیوں نے گولی چلانی شروع کر دی۔ ایک پولیس اہلکار اور ایک سب انسپکٹر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیر لفٹ کر کے علاج کے لیے ناگپور بھیج دیا گیا

دریں اثناء سینئر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن میں رکاوٹیں آئی ہیں اور مزید تفصیلات صبح سامنے آئیں گی۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مذکورہ کارروائی کی تعریف کی ہے اور گڈچرولی پولیس کو 51 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

a3w
a3w