حیدرآباد

سنیما تھیٹر کی لفٹ میں 12 افراد پھنس گئے

شہرحیدرآباد کے علاقہ ملک پیٹ کی ایک سنیما تھیٹر کی لفٹ میں ایک حاملہ خاتون سمیت 12افراد پھنس گئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ ملک پیٹ کی ایک سنیما تھیٹر کی لفٹ میں ایک حاملہ خاتون سمیت 12افراد پھنس گئے۔

متعلقہ خبریں
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
جماعت اسلامی ملک پیٹ کے زیر اہتمام سیرت ایکسپو کا انعقاد: احمد بلعلہ و دیگر کا خطاب
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔

تھیٹر کے ذمہ داروں کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر تقریبا نصف گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد لفٹ میں پھنسے افراد کو محفوظ طورپر باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان افراد نے راحت کی سانس لی۔

بتایاجاتا ہے کہ اوورلوڈ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔