تلنگانہ

راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی ایک مرتبہ پھر تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہول گاندھی اور پرینکاگاندھی ایک مرتبہ پھر ریاست کادورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اے آئی سی سی نے کانگریس کے سینئر لیڈروں کی انتخابی مہم کے لئے شیڈول تیار کرلیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس نے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔اس تلگو ریاست میں جاریہ ماہ کی 30تاریخ کو رائے دہی ہونے والی ہے جس کے لئے انتخابی مہم چلانے والے پارٹی کے سرکردہ لیڈروں نے ایک مرتبہ پھر اس تلگوریاست پرتوجہ مرکوز کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
وزیراعظم ورنگل میں انتخابی مہم چلائیں گے
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)

ذرائع کے مطابق راہول گاندھی اور پرینکاگاندھی ایک مرتبہ پھر ریاست کادورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اے آئی سی سی نے کانگریس کے سینئر لیڈروں کی انتخابی مہم کے لئے شیڈول تیار کرلیا ہے۔

ساتھ ہی پارٹی کے اسٹارکمپینرس کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول اداکرنے والے پروفیسرکودنڈارم(صدرتلنگانہ جناسمیتی)، سرکردہ صحافی تین مارملنا،شرمیلا(صدرتلنگانہ وائی ایس آرکانگریس) اور سی پی آئی لیڈروں کی انتخابی مہم کیلئے کانگریس کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

کانگریس بڑے پیمانہ پر جلسوں کے اہتمام کا منصوبہ رکھتی ہے۔سمجھاجاتا ہے کہ کل تک اسٹارکمپینرس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں تصویر واضح ہوجائے گی۔