تلنگانہ

حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقوں سے 151 پرچہ نامزدگیاں داخل

شہر کے 15 اسمبلی حلقہ جات سے آج 151 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں۔

حیدرآباد: شہر کے 15 اسمبلی حلقہ جات سے آج 151 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

جس میں حلقہ یاقوت پورہ سے امجد ا للہ خاں خالد (ایم بی ٹی)‘ مشیرآباد سے موتا گوپال (بی آر ایس) ملک پیٹ سے اجیت ریڈی (بی جے پی) عنبر پیٹ سے سی کرشنا یادو (بی جے پی) خیریت آباد سے پی وجیا ریڈی (کانگریس)‘ جوبلی ہلز سے محمد اظہر الدین (کانگریس)‘ محمد راشد فراز الدین (مجلس)‘ صنعت نگر سے ٹی سرینواس یادو (بی آر ایس)‘ نامپلی سے محمد فیروز خاں (کانگریس)‘ چارمینار سے مجیب اللہ شریف (کانگریس) ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی 10 نومبر آخری تاریخ ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے آج جاری کردہ رپورٹ میں یہ بات بتائی۔