انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کی شادی حقیقت یا فسانہ؟ راکھی نے اسلام قبول کیا یا نہیں؟ اداکارہ کی وکیل نے کئے یہ انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ راکھی جو کچھ بھی کہہ رہی ہیں اور اس کی طرف سے جو تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں وہ سب حقیقی ہیں اور اس میں کوئی غیر قانونی یا جعلی نہیں ہے۔ یہ سو فیصد قانونی شادی ہے۔

نئی دہلی: فلم اداکارہ راکھی ساونت کی میسور کے بزنس مین عادل خان درانی کے ساتھ شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ایک طرف جہاں راکھی نے عادل کے ساتھ اپنی شادی کی تصویریں اور ویڈیو شیئر کرکے برسرعام اور کھلے طور پر اس شادی کو قبول کرلیا ہے وہیں عادل خان اس بارے میں کچھ بھی شیئر کرنے سے ہچکچاتے نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت

تاہم راکھی کی وکیل فالگنی برہما بھٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شادی بالکل قانونی ہے۔ دونوں میں قانون کے مطابق شادی ہوچکی ہے۔

وکیل فالگنی نے کہا کہ یہ شادی بالکل بھی فرضی شادی نہیں ہے۔ سب سے پہلے نکاح ہوا تھا اور تمام طریقہ کار پر عمل کیا گیا تھا اور وہ نکاح بھی رجسٹرڈ ہوا تھا۔ نکاح کرنے کے بعد طریقہ کار کے مطابق ممبئی میں آپ کو اپنی شادی میونسپل کارپوریشن میں رجسٹر کرانی ہوتی ہے۔

لہذا راکھی اور عادل نے میونسپل کارپوریشن جاکر فارم بھرا، دفتر گئے اور اپنی شادی کا اندراج کرایا۔ انہوں نے نکاح کا سرٹیفکیٹ بھی لیا۔ اس طرح نکاح نامہ پوری طرح درست ہے اور مجھے نہیں معلوم کیوں عادل شادی سے انکار کر رہا ہے یا شرما رہا ہے۔ شاید اس کی کوئی ذاتی وجوہات ہوں گی، مگر یہ دونوں قانونی طور پر شوہر بیوی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CnSCh9KKp1t/

انہوں نے مزید کہا کہ راکھی جو کچھ بھی کہہ رہی ہیں اور اس کی طرف سے جو تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں وہ سب حقیقی ہیں اور اس میں کوئی غیر قانونی یا جعلی نہیں ہے۔ یہ سو فیصد قانونی شادی ہے۔

واضح رہے کہ دستاویزات کے مطابق راکھی اور عادل کی شادی 29 مئی 2022 کو ہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے اسے چھپا کر رکھا تھا۔ یہ ان کا ایک نجی معاملہ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ راکھی نے نکاح کے لئے اسلام بھی قبول کر لیا ہے۔

راکھی کی وکیل فالگنی برہما بھٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، راکھی نے عادل خان سے نکاح کے لئے اسلام قبول کرلیا تھا اور شادی کے بعد اس کا نام راکھی ساونت فاطمہ رکھا گیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CnRpaovtn8m/

اگرچہ راکھی اپنی شادی کے بارے میں کھلا ذہن رکھتی ہے تاہم عادل اب بھی تذبذب کا شکار ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ راکھی اس سلسلہ میں کیا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے؟ تو اس کی وکیل نے کہا کہ میں نے کل ہی راکھی سے بات کی تھی اور وہ اپنی ماں کی صحت کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے کیونکہ ان کی حالت بہت نازک بتائی جاتی ہے۔ اس وقت راکھی کی ترجیح صرف ان کی ماں ہے۔

https://twitter.com/KhanBABA687/status/1613452737475407873

وکیل نے مزید کہا کہ اگر وہ کوئی قانونی کارروائی کرنے کا سوچتی ہے تو ہم اسے بعد میں آگے بڑھائیں گے۔ ابھی تک اس نے مجھ سے اس بارے میں بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ راکھی کافی عرصے سے عادل خان کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھی اور گزشتہ سال مئی میں ایک تقریب کے دوران اس نے عادل کے ساتھ اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں ان کی شادی کی تصویر وائرل ہوئی۔

راکھی نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیو بھی پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا: "آخر میں، میں بہت خوش ہوں کہ میں سات ماہ بعد اپنی شادی کا انکشاف کر رہی ہوں۔

عادل خان درانی کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کا دل کسی اور لڑکی پر آگیا ہے۔ راکھی کو جیسے ہی اس بات کا پتہ چلا، اس نے عادل کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کردیئے تاکہ عادل اسے دھوکہ نہ دے سکے۔ راکھی کی شادی کا تنازعہ ایسا لگتا ہے کہ بہت گہرا ہونے والا ہے۔

ایک کال ریکارڈنگ بھی وائرل ہورہی ہے جس میں راکھی ساونت اپنی شادی کو لے کر کافی فکرمند دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے انٹرویو لینے والے سے کہا کہ انہیں پتہ نہیں کہ عادل کیوں اس شادی کی تردید کررہا ہے۔ شادی کے وقت عادل نے مجھ سے کہا تھا کہ صرف ایک سال صبر کرلو، ہم ایک سال کے بعد اس شادی کا لوگوں کے سامنے انکشاف کریں گے۔

اسی دوران ٹویٹر پر ایک اور کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں عادل خان درانی ایک شخص واحد علی خان کو انٹرویو دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔ عادل خان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نہ تو اس شادی کی توثیق کرتے ہیں اور نہ ہی تردید۔ انہیں 10 تا 12 دن کا وقت چاہئے، اس کے بعد وہ ایک پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف بیان کریں گے۔

a3w
a3w