تلنگانہ

ریونت ریڈی کی کابینہ میں 17 وزراء کی شمولیت کا امکان

تلنگانہ کانگریس کی نئی حکومت میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے بشمول 18 وزراء کی شمولیت کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی نئی حکومت میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے بشمول 18 وزراء کی شمولیت کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام

جن میں بھٹی وکرامارکہ‘ محمد علی شبیر‘ ڈی انوسیا (سیتا اکا)‘ ڈاکٹر جی ویویک نند‘ پی سدرشن ریڈی‘ ڈی سریدھر بابو‘ ٹی جگاریڈی‘ منیم پلی ہنمنت راؤ‘ محمد اظہر الدین‘ جوپلی کرشنا راؤ‘ این اتم کمار ریڈی‘ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی‘ کونڈا سریکا‘ تملا ناگیشور راؤ‘ پی سرینواس ریڈی‘ نریندر ریڈی‘ اڈنکی دیاکر شامل ہیں۔

جبکہ دامودر راج نرسمہا کو اسپیکر اور پوڈیم ویریا (بھدراچلم) کو ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ محمد علی شبیر جنہیں حلقہ (نظام آباد اربن) سے شکست ہوئی ہے‘ انہیں فی الفور ریاستی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

بعد ازاں انہیں ایم ایل سی کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ جہاں تک قلمدانوں کی تقسیم کا سوال ہے‘ ریونت ریڈی کو لاء اینڈ آرڈر کے علاوہ وہ قلمدان جو دوسروں کے تفویض نہیں کئے گئے ہوں شامل رہیں گے۔

بھٹی وکرامارکہ کو ڈپٹی چیف منسٹر کے ساتھ فینانس‘ پارلیمانی امور‘ فوڈ اینڈ سیول سپلائز وکامرس امور‘ محمد علی شبیر کو ڈپٹی چیف منسٹر کے علاوہ توانائی‘ اقلیتی بہبود وسینئر سٹیزن امور‘ سیتا اکا کو وزارت داخلہ‘ جیل اینڈ فائر سرویس‘ ڈاکٹر جی ویویک نند کو شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ اینڈ بی سی ویلفیر‘ پی سدرشن ریڈی کو محکمہ زراعت‘ کواپریٹیو‘ مارکیٹنگ وقانون‘ ڈی سریدھر بابو کو محکمہ صحت‘ اکسائز‘ پرویبیشن‘

مانیم پلی ہنمنت راؤ کو ماحولیات سوشل ویلفیر‘ ٹورازم اینڈ انڈومنٹ‘ محمد اظہر الدین اسپورٹس اینڈ یوتھ سرویسس‘ جوپلی کرشنا راؤ انیمل ہسبنڈری‘ فشریز‘ ڈیری ڈیولپمنٹ کارپوریشن‘ این اتم کمار ریڈی کو پنچایت راج‘ اربن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ‘ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ آئی ٹی سنیما آٹو گرافی‘

کونڈا سریکھا کو ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر‘ ٹی ناگیشور راؤ روڈ اینڈ بلڈنگس اینڈ ہاؤزنگ‘ پی سرینواس ریڈی ایریگیشن اینڈ انڈسٹریز‘ وی نریندر ریڈی کو ایجوکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ‘اڈنکی دیاکر کو لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ فیکٹریز کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔