دہلی

17 سال کے نوجوان بھی ووٹر لسٹ کیلئے پیشگی درخواست دکے سکتے ہیں: الیکشن کمیشن

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو نہ صرف یکم جنوری کو بلکہ یکم اپریل، یکم جولائی اور یکم اکتوبر کے حوالے سے بھی اپنی پیشگی درخواستیں داخل کرنے کی سہولیات دستیاب ہوسکیں گی۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سترہ سال سے زیادہ عمر کے نوجوان اب اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کرانے کے لیے پیشگی درخواست دے سکتے ہیں اوراب اس کے لیے انہیں کسی سال کی یکم جنوری کو18سال کی عمرتک پہنچنے سے پہلے مطلوبہ معیار کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جمعرات کو کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چند پانڈے کی قیادت میں الیکشن کمیشن نے تمام ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسرز، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز اور اسسٹنٹ الیکشن رجسٹریشن افسران کو اس طرح کے ٹیکنالوجی والے حل تیارکرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو نہ صرف یکم جنوری کو بلکہ یکم اپریل، یکم جولائی اور یکم اکتوبر کے حوالے سے بھی اپنی پیشگی درخواستیں داخل کرنے کی سہولیات دستیاب ہوسکیں گی۔

اب انتخابی فہرست کو ہر سہ ماہی میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور اہل نوجوانوں کو اس سال کی اگلی سہ ماہی میں رجسٹر کیا جا سکتاہے جس میں انہوں نے اہلیت کی عمر 18 سال مکمل کی ہو۔ رجسٹریشن کرانے کے بعد، انہیں انتخابی تصویری شناختی کارڈ (ایپک) جاری کیا جائے گا۔

انتخابی فہرست 2023 کی سالانہ نظرثانی کے کرنٹ راونڈ کے لیے سال 2023 کے یکم اپریل، یکم جولائی اور یکم اکتوبرتک 18 سال کی عمر حاصل کرنے والا کوئی بھی شہری بطورووٹراندراج کے لئے انتخابی فہرست کے فارمیٹ کی اشاعت کی تاریخ سے پیشگی درخواست جمع کرا سکتا ہے۔