ایشیاء
فلپائن کے سریگاؤ ڈیل نورٹے صوبے میں 6.2 شدت کا زلزلہ
رپورٹ میں ، انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:03 پر آیا ۔ زلزلہ کا اصل مقام جنرل لونا کی بلدیہ سے تقریبا 13 کلومیٹر جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
منیلا: جمعہ کی صبح جنوبی فلپائن کے علاقے میں سریگاؤ ڈیل نورٹے صوبے میں ریختر اسکیل پر 6.2 کی شدت کا زلزلہ آیا ۔ یہ اطلاع فلپائن کے محکمہ آتش فشاں پہاڑوں کے سائنسی علوم کے محکمہ اور محکمہ زلزلیات نے دی۔
رپورٹ میں ، انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:03 پر آیا ۔ زلزلہ کا اصل مقام جنرل لونا کی بلدیہ سے تقریبا 13 کلومیٹر جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے منڈاناؤ کے پڑوسی صوبوں اور وسطی فلپائن میں بھی محسوس کیے گئے ۔ فوری طور پر ہلاکتوں یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
بحر الکاہل "رنگ آف فائر” کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے جزیرہ نما فلپائن میں اکثر زلزلے کی سرگرمیاں ہوتی ہیں ۔