جرائم و حادثات

فیس بک پرآئے لنک پر کلک کرتے ہی بینک کھاتے سے 25 لاکھ غائب

امیش سنگھ کے پاس گیم کا ایک لنک آیا۔ اس نے جیسے ہی گیم کا لنک کھولا ویسے ہی امیش کے بینک اکاؤنٹ سے الگ الگ قسطوں میں تقریبا 25 لاکھ روپے چلے گئے

آگرہ : اترپردیش کے ضلع آگرہ میں فیس بک پر آئے گیم کا لنک کھولنا ایک شخص کو بھاری پڑ گیا۔ گیم کا لنک کھولتے ہی اکاونٹ سے 25 لاکھ روپے غائب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے

 پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ ہستینا پوری رہائشی امیش سنگھ نے تھانہ صدر میں کیس درج کروایا ہے۔

پولیس کے مطابق فیس بک چلاتے وقت امیش سنگھ کے پاس گیم کا ایک لنک آیا۔ اس نے جیسے ہی گیم کا لنک کھولا ویسے ہی امیش کے بینک اکاؤنٹ سے الگ الگ قسطوں میں تقریبا 25 لاکھ روپے چلے گئے۔

 امیش سنگھ نے آن لائن شکایت بھی درج کروائی ہے اور اب تھانہ صدر میں کیس درج کر لیا گیا۔

پولیس پورے معاملے کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔ جانکاری کے مطابق امیش سنگھ  یو پی آئی کے ذریعہ سے بھی روپے ٹرانسفر ہو گئے۔ یہ پورا معاملہ سائبر ٹھگی کا ہے لہذا پولیس اس اکاؤنٹ کی ڈیٹیل نکال رہی ہے جس اکاؤنٹ میں روپے ٹرانسفر ہوئے ہیں۔

یوپی آئی کی بھی تفصیلات پولیس کے سائبر ایکسپرٹ تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔