جرائم و حادثات

دہلی بس حادثہ 2 ہلاک، 23 زخمی؛ پولیس کی بروقت کارروائی سے کئی جانیں بچ گئیں

بس کے الٹنے سے کئی مسافر اس کے اندر پھنس گئے۔ قرول باغ تھانے کی پولیس ٹیم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کی اور جے سی بی مشین کی مدد سے بس کو سیدھا کر کے مسافروں کو باہر نکالا۔

نئی دہلی :  بدھ کی علی الصبح تقریباً ایک بجکر  پندرا منٹ پر قرول باغ کے ہنومان مندر کے قریب ایک سلیپر ٹورسٹ بس الٹ گئی، جس کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

متعلقہ خبریں
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست

پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق جے پور سے دہلی آنے والی اس بس میں تقریباً 30 مسافر سوار تھے۔ بس کے الٹنے سے کئی مسافر اس کے اندر پھنس گئے۔ قرول باغ تھانے کی پولیس ٹیم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کی اور جے سی بی مشین کی مدد سے بس کو سیدھا کر کے مسافروں کو باہر نکالا۔

کل 23 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 12 کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال لے جایا گیا، جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ 10 زخمیوں کو سر گنگا رام اسپتال اور ایک کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک کی شناخت 30 سالہ شہباز عالم کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

بس کے ڈرائیور پنکج کمار (26) کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔