مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 18 سالہ اسحاق عجلونی کو شہر ویسٹ بینک رام اللہ اور یروشلم کے درمیان اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پراسرائیلی فوجیوں نے ہلاک کر دیا۔

رملہ: ویسٹ بینک میں ہفتہ کو اسرائیلی گولی باری میں دو فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں سے ایک کو اسرائیلی چوکی پر حملہ کرنے کے الزام میں گولی مار دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید
حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ ’کھلی جارحیت‘: اُردنی وزیر خارجہ

اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 18 سالہ اسحاق عجلونی کو شہر ویسٹ بینک رام اللہ اور یروشلم کے درمیان اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پراسرائیلی فوجیوں نے ہلاک کر دیا۔

فلسطینی گواہان نے بتایا کہ یروشلم کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پرعجلونی کی جانب سے گولی چلانے اور ایک اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ کو معمولی زخمی کرنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے اسے ہلاک کردیا۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایم 16 آٹومیٹک مشین گن سے مسلح ایک فلسطینی چوکی پر پہنچا اوراسرائیلی فوجیوں اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ تحریک الفتح کی مسلح ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نےاسرائیلی چوکی پرحملے کی ذمہ داری قبول کی۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کے علاوہ شمالی ویسٹ بینک شہر نابلس میں مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں کے چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی 39 سالہ طارق ادریس ہفتہ کودم توڑدیا۔