آندھراپردیش
آندھراپردیش کے وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ
لاوہ (پگھلا ہوا فولاد) گرنے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جیسے ہی شعلے بلند ہوئے وہاں موجود مزدور فوراً چوکس ہو کر جائے واقعہ سے بھاگ گئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ واقعہ پیش آیا جس میں مزدور بال بال بچ گئے۔
لاوہ (پگھلا ہوا فولاد) گرنے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جیسے ہی شعلے بلند ہوئے وہاں موجود مزدور فوراً چوکس ہو کر جائے واقعہ سے بھاگ گئے۔
واقعہ کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیاجس پر مزدوروں نے راحت کی سانس لی۔اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔