جرائم و حادثات

جنسی ہراسانی کے ملزم کو 20 سال سزائے قید اور جرمانہ

ضلع رنگا ریڈی فاسٹ ٹرائل کورٹ نے عصمت ریزی کے ملزم کو 20 سال کی قید اور 25 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔

حیدرآباد: ضلع رنگا ریڈی فاسٹ ٹرائل کورٹ نے عصمت ریزی کے ملزم کو 20 سال کی قید اور 25 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
کولکتہ شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا

پولیس پریس نوٹ کے بموجب میر پیٹ رگھویندرا نگر کالونی کی شریمتی سمرا نے شکایت درج کروائی کہ ان کی 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔

29 مارچ سال 2022 کو لڑکی روم میں محو ِ خواب تھی کہ 22 سالہ تیجا بل خان نے عصمت ریزی کردی۔ سمرا کے شوہر سلمان خان جو چکن سنٹر چلاتے ہیں۔ تیجابل خان کو چکن سنٹر پر ملازم کی حیثیت سے رکھا تھا۔

اسی دوران یہ حرکت ہوئی۔ میئر پیٹ پولیس اسٹیشن کے اس وقت انسپکٹر ایم مہندر ریڈی نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پروٹکشن آف 6 آف چلڈرن ایکٹ 2012 کے تحت مقدمہ درج کرلیا

اور عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ آج عدالت نے ملزم کو سزا سنائی۔