خاتون شکایت کنندہ سے دل لگی اور بدتمیزی‘ پولیس انسپکٹر معطل
خاتو ن نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ اسے پولیس اسٹیشن طلب کرنے کے بعد انسپکٹر نے اسے خشک میوؤں کا لفافہ اور کمرے کی کنجی دی تھی۔ خاتون گزشتہ ماہ 15لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں کوڈیگیولی پولیس سے رجوع ہوئی تھی۔
بنگلورو:کوڈیگیہولی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس انسپکٹر کو خاتون شکایت کنندہ سے مبینہ دل لگی اور بدتمیزی کرنے پر معطل کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ کرناٹک پولیس محکمہ ملزم راجنا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرے گا۔
یلاہنکا سب ڈیویژن کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) نے اس ضمن میں ساؤتھ ایسٹ ڈی سی پی لکشمی پرساد کو رپورٹ پیش کردی۔ ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کو واٹس ایپ پر مسلسل غیرضروری پیغامات ارسال کیے۔
خاتو ن نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ اسے پولیس اسٹیشن طلب کرنے کے بعد انسپکٹر نے اسے خشک میوؤں کا لفافہ اور کمرے کی کنجی دی تھی۔ خاتون گزشتہ ماہ 15لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں کوڈیگیولی پولیس سے رجوع ہوئی تھی۔
انسپکٹر نے اس کا موبائیل نمبر حاصل کرلیا اور چند دن کے بعد اس سے چیاٹنگ شروع کردی۔ انسپکٹر کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے علاقہ کے ڈی سی پی سے اس کی شکایت کردی۔
جس پر ڈی سی پی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور اے سی پی کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ بنگلورو پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی۔