تلنگانہ بھر میں 2ہزار اسکول اسسٹنٹس اور سیکنڈری گریڈ اساتذہ کو دی جائیگی ترقی
ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے 2,000 اسکول اسسٹنٹس اور سیکنڈری گریڈ اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا شیڈول آنے والے دنوں میں بہت جلد آنے کی امید ہے۔
ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے 2,000 اسکول اسسٹنٹس اور سیکنڈری گریڈ اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا شیڈول آنے والے دنوں میں بہت جلد آنے کی امید ہے۔
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ان ترقیوں سے متعلق دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔30 جون تک خالی آسامیوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرتی کی مشق شروع کی جائیگی۔
کئی سرکاری اسکولوں میں باقاعدہ ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملٹی زونز میں خالی پڑی آسامیاں اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے 750 آسامیاں خالی ہیں جبکہ ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کے لیے گزیٹڈ آسامیاں بھی خالی بتائی گئی ہیں ان خالی جائیدادوں کو پر کر نے کے لئے اسکول اسسٹنٹس کو ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کے طور پر ترقی دیتے ہوئے پُرکیا جائیگا۔
ایک بار جب یہ آسامیاں پُر ہو جائیں تو سکول اسسٹنٹس کی خالی آسامیوں کو سیکنڈری گریڈکے اساتذہ سے مکمل کیا جائے گا۔