ناگر جنا ساگر پر اجکٹ سے تلنگانہ اورآندھرا کی22لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائیگا: ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی کا بیان
انہوں نے کہا کہ ناگرجناساگر پراجکٹ کے ذریعہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی 22 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جواہر رائٹ کینال کے ذریعے 11.74 لاکھ ایکڑ اور لال بہادر نہر کے ذریعے 10.38 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔
ریاستی آبپاشی کے وزیر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست کے تمام پروجیکٹوں کو جدید کیا جائے گا۔انہوں نے ریاست کے ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی بہبود کے وزیر اور نلگنڈہ کے ضلع انچارج وزیر اڈلوری لکشمن کمار کے ساتھ مل کر ناگرجناساگر کرسٹ گیٹس کو کھولا۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ناگرجناساگر پراجکٹ، جس کا سنگ بنیاد آنجہانی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے رکھا تھا، ایک جدید مندر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناگرجناساگر پراجکٹ کے ذریعہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی 22 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جواہر رائٹ کینال کے ذریعے 11.74 لاکھ ایکڑ اور لال بہادر نہر کے ذریعے 10.38 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کل 6 لاکھ 50 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جا رہا ہے، نلگنڈہ ضلع میں 1,50,000 ایکڑ، ضلع سوریا پیٹ میں 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اور ضلع کھمم میں 2.5 لاکھ ایکڑ اراضی کو ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے ذریعے سیراب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی گولڈن جوبلی 2005 میں منعقد کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ چھ بار ایم ایل اے اور ایک بار ممبر پارلیمنٹ رہے اور اب آبپاشی پروجیکٹ کے وزیر کی حیثیت سے ناگارجنا ساگر کے ذریعہ پانی چھوڑنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں ان کی حکومت کے قیام کے بعد گزشتہ مانسون کے موسموں میں دو لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن دھان کی پیداوار ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کھیتی ہوئی ہے، اور اس میں ناگارجن ساگر پروجیکٹ کا رول اہم ہے۔
آبپاشی کے پانی کے ساتھ ساتھ، ناگارجنا ساگر پاور پروجیکٹ نے گزشتہ 4 دنوں میں 30,000 کیوسک پانی کے ساتھ 700 میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے۔