سری نگر ہوائی اڈے پر برف باری کے باعث 25 پروازیں منسوخ
ائیر پورٹ حکام نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر خراب موسم اور موجودہ حالات کی وجہ سے، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی سری نگر جانے اور آنے والی تمام پروازیں آج کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سری نگر: نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر منگل کی صبح 25 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور متبادل انتظامات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔
یہ جانکاری سری نگر ائیر پورٹ حکام نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘سری نگر ہوائی اڈے پر موسم کی خراب صورتحال اور موجودہ آپریشنل رکاوٹوں کے پیش نظر ایئر لائنز نے آج کے لیے کچھ پروازیں منسوخ کر دی ہیں’۔
انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور متبادل انتظامات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔
ائیر پورٹ حکام نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر خراب موسم اور موجودہ حالات کی وجہ سے، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی سری نگر جانے اور آنے والی تمام پروازیں آج کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور متبادل انتظامات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ شب سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔