آندھراپردیش

آندھراپردیش میں 5 دسمبر تک شدید بارش کی پیش قیاسی

اے پی کے جنوبی ساحل اور جمعہ کے روز رائلسیما کے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ اتوار کے روز جنوبی ساحل اے پی اور رائلسیما کے مقامات پر شدید بارش ہوگی۔

امراوتی: محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے پیش نظر 5دسمبر تک آندھرا پردیش کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کے روز جاری کردہ اپنے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ کم ہوا کا دباؤ مزید شدت اختیار کرجائے گا اور یہ طوفان میں تبدیل ہوگا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

 جمعرات کے روز اے پی کے جنوبی ساحل اور جمعہ کے روز رائلسیما کے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ اتوار کے روز جنوبی ساحل اے پی اور رائلسیما کے مقامات پر شدید بارش ہوگی۔

 جبکہ شمال ساحلی اے پی، یانم اور رائلسیما کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 4 دسمبر کو جنوبی ساحل اے پی اور رائلسیما میں انتہائی شدید اور ریاست کے چند مقامات پر بہت شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔