گوا کے نائٹ کلب میں خوفناک دھماکہ، 25 افراد ہلاک
گوا کے شمالی علاقے اَربورا میں واقع ’برچ بائی رومیو لین‘ نائٹ کلب میں نصف شب گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس میں تین خواتین اور چار سیاحوں سمیت پچیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کیں جبکہ زیادہ تر ہلاک شدگان میں کلب کے ملازمین شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ذمہ داروں اور کلب کو لائسنس جاری کرنے والے افسروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق کلب میں سیکیورٹی اور فائر سیفٹی کے بنیادی انتظامات موجود نہیں تھے۔
مقامی ایم ایل اے لو بو نے بتایا کہ لاشوں کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور علاقے کے تمام نائٹ کلبوں کی خصوصی جانچ کے ساتھ غیر قانونی لائسنس فوری طور پر منسوخ کیے جائیں گے جبکہ حادثہ کا شکار نائٹ کلب پناجی سے پچیس کلومیٹر دور واقع ہے اور اسے گزشتہ سال ہی شروع کیا گیا تھا۔