حیدرآباد

ایم ایل ایز خریدی کیس: پولیس نے جانچ شروع کردی

بی جے پی نے اس معاملہ پر ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے اس معاملہ کی سی بی آئی یا پھرخصوصی جانچ ٹیم کے ذریعہ جانچ کروانے کی خواہش کی تھی۔ گذشتہ ماہ تین ملزمین کو عدالتی تحویل میں دیدیاگیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی معین آباد پولیس نے ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ گذشتہ روزریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے جانچ پر روک ہٹائے جانے کے بعد پولیس نے جانچ میں پیشرفت شروع کردی ہے۔

بی جے پی نے اس معاملہ پر ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے اس معاملہ کی سی بی آئی یا پھرخصوصی جانچ ٹیم کے ذریعہ جانچ کروانے کی خواہش کی تھی۔ گذشتہ ماہ تین ملزمین کو عدالتی تحویل میں دیدیاگیا تھا۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے پریس کانفرنس میں سلسلہ وارویڈیوز دکھاتے ہوئے بی جے پی پر ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کا الزام لگایاتھاجبکہ دوسری طرف زعفرانی جماعت نے اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس پورے معاملہ کو ٹی آرایس کے کھیل سے تعبیر کیا تھا۔