یوروپ

برطانیہ میں مزید 3 نومولود بچوں کا زہریلے انجکشن سے قتل، ایک اور نرس گرفتار

لندن: برطانیہ کے ایک اسپتال میں مزید تین نومولود کو زہریلا انجکشن دے کر قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایک اور قاتل نرس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ برمنگھم چلڈرن اسپتال میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے ایک 28 سالہ نرس کو اپنی ملازمت کے دنوں میں کم از کم تین نوزائیدہ بچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے ارادے سے زہریلی دوا پلانے یا انجیکشن دینے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی برطانیہ کے کاؤنٹیس آف چیسٹر اسپتال میں کام کرنے والی 33 سالہ نرس لوسی لیٹبی کو 7 نومولودوں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سیریل کلر قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

a3w
a3w