مہاراشٹرا

گڈچرولی میں مڈبھیڑ میں 3 نکسلیوں کی موت

گڈچرولی/ناگپور: مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں پولس کے ساتھ مڈبھیڑ میں تین نکسلی مارے گئے۔

گڈچرولی/ناگپور: مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں پولس کے ساتھ مڈبھیڑ میں تین نکسلی مارے گئے۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
ملک کی ترقی کیلئے اختراعی سوچ اور موثر حکمرانی ضروری، ناگپور میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

ایک سینئر پولیس اہلکار نے پیر کے روز یو این آئی کو بتایا کہ یہ انکاؤنٹر اتوار کی شام اس ضلع کے کیدوارا جنگلاتی علاقے میں ہوا۔

حکام کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ نکسلائٹس کے پیریملی اور آہیری ڈالم کے ارکان مانے راجہ رام اور پیریملی چوکی کے درمیان جنگلاتی علاقے میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہيں۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی C-60 فورس کی دو یونٹوں کو جنگل کے علاقے میں تلاشی مہم کے لیے بھیجا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران نکسلیوں نے پولیس پر گولی چلا دی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد موقع سے تین نکسلیوں کی لاشیں، ہتھیار اور دیگر مواد برآمد ہوئے ہيں۔

مہلوکین کی شناخت بٹلو مداوی کے طور پر ہوئی ہے جو کہ پیریملی دلم کا کمانڈر ہے اور دیگر دو لاشوں کی شناخت پیریملی دلم کے واسو اور سری کانت ساکنہ اہیری دلم کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں نکسل مخالف آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے اور مزید تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی