کرناٹک

کرناٹک میں سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن؟

بی جے پی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ کرناٹک میں برسراقتدار کانگریس سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

بنگلورو (پی ٹی آئی) بی جے پی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ کرناٹک میں برسراقتدار کانگریس سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے

بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں سارے ترقیاتی کام بند پڑے ہیں۔ کانگریس نے کابینہ میں تجویز منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں اقلیتوں کو 4 فیصد ریزرویشن دیا جائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اقلیت کا مطلب ہمیشہ مسلمان کیوں لیا جاتا ہے جبکہ ملک میں دیگر اقلیتی برادریاں موجود ہیں۔

انہوں نے بنگلورو میں میڈیا سے کہا کہ کانگریس کی اقلیتوں کو خوش کرنے کی پالیسی سماج کو درہم برہم کردے گی۔